سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد : سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کا الزام مسترد کردیا۔ شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ کیا۔ ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی۔

سابق آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید نے سینئر قانون دان خواجہ حارث کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب میں لکھا ہے کہ شوکت عزیزصدیقی  نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے ملاقات کا ذکر نہیں کیا، وہ خود مان چکے ہیں کہ مبینہ ملاقات میں کی گئی درخواست رد کی گئی تھی۔ جواب میں فیض حمید نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، نہ ان سے ملا ہوں اور نہ یہ کہا کہ ہمارے دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔

اپنے جواب میں فیض حمید نے کہا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ان کے الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔کیس کے شریک ملزم بریگیڈیئر (ر) عرفان رامے کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے جس میں شوکت عزیز کے الزامات اور ملاقات کی تردید کی گئی ہے۔

More Stories
خیبر پختونخوا: گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف