پشاور بلدیاتی ضمنی انتخابات : پاکستان تحریک انصاف نے متھرا تحصیل چیئرمین کی نشست جیت لی

خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کی تحصیل کونسل متھرا میں ہونے والے تحصیل چیئرمین کی خالی نشست پرضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تحصیل کونسل متھرا کے تمام پولنگ اسٹیشن سے موصول ہونے والے ختمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 20 ہزار 333 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کے امیدوار نے 13 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔


پشاور کی تحصیل متھرا کے ضمنی انتخابات کے لیے 155 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 75 مردوں کے، 66 خواتین کے اور 14 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
متعلقہ تحصیلوں پر آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخواہ میں کنٹرول رول قائم کیا گیاتھا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی تھی۔

More Stories
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید