نگران وزیراعظم کیلئے حیفظ شیخ اور ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہوچکا ہے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں ہے۔ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں حیفظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شامل ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہو جائے گا۔نگران وزیراعظم کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوگا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ٹینکوکریٹ اور ماہر معیشت بھی نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے۔انتخابات 90 دن کے بجائے 120 دن میں ہو گئےتو کیا ہوجائے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں ہے۔ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں حیفظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شامل ہے۔

More Stories
پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کے لیے پرعزم ہیں، ایران