ڈالر کی قیمت 1.74 روپے اضافے کے بعد 281 روپے ہوگئی

اسلام آباد : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے

آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 1.74 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے کی سطح تک جا پہنچی ہے۔

گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 1.67 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں دو کاروباری دنوں میں تین روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

کرنسی مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کے بعد کمی ہوئی تھی لیکن درآمدات پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جو اس کی قیمت میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

More Stories
عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتا تو بانی پی ٹی آئی کو بچانے کا الزام لگ جاتا، مولانا فضل الرحمٰن