توشہ خانہ کیس : توقع ہے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی، سپریم کورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔ توقع ہے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی۔سپریم کورٹ کے حکم چیئرمین تحریک انصاف کی دیگر زیرالتواء درخوستوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کیلئے حکم امتناع دینے کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس یحیی آفریدی نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو روسٹم پر بلایا تو وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہائی کورٹ نے کل درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
جسٹس یخیی آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ نے حکم امتناع دیا ہے؟ جس پر خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناع نہیں دیا۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے عدالت کوبتایا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 528 اس حوالے سے واضح ہے۔میں رضامندی کا اظہار کروں تو اس کی خواجہ صاحب غلط تشریح کرتے ہیں۔جسٹس یخیی آفریدی نے کہا کہ کیس ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلے تک ٹرایل کورٹ فیصلہ نہیں کر سکتی۔ معاملہ قانون سے آگے جا کر فریقین کی رضامندی پر آ چکا ہے۔
جسٹس یخیی آفریدی نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں درخواستوں کی کیا صورتحال ہے ؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کل چار درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ کے سامنے دلائل کے دوران گزارشات کی ہیں۔ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ کیس ٹرائل کورٹ کے جج اپنا مائنڈ پہلے ہی ظاہر کر چکے ہیں۔کیس کسی دوسرے جج کو منتقل کردیا جائے۔ٹرائل کورٹ نے ہماری گواہان کی فہرست کو مسترد کردیا ہے۔
جسٹس یخیی آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ نے اپکو کوئی عبوری ریلیف دیا ہے۔ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہائیکورٹ نے عبوری حکم جاری نہیں کیا۔ممکنہ طور پر ہائیکورٹ اج میری گزارشات پر حکم سنائے گی۔ جسٹس یخیی آفریدی نے ریمارکاس دیئے کہ دونوں فریقین قانون کے حوالے سے اتفاق کرتے ہیں تو فیصلہ میں لکھ دیتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔ توقع ہے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی۔سپریم کورٹ کے حکم چیئرمین تحریک انصاف کی دیگر زیرالتواء درخوستوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

More Stories
الیکشن کمیشن کولیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت