چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عارضی ریلیف مل گیا

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عارضی ریلیف مل گیا۔عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا۔

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے 15 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔۔عدالت نے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔معاملہ دوبارہ سیشن عدالت کے پاس چلا گیا۔جج ہمایوں دلاور ہی مقدمہ سنیں گے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست میں اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دے۔درخوست گزار یہ یقینی بنائیں عدالت جب بھی حتمی دلائل طلب کرے وہ دلائل دیں گے۔عدالت نے حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پرآئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

جج ہمایوں دلاورکی فیس بک پوسٹ کے معاملے پر عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کا فیس بک اکائونٹ سے منسوب پوسٹیں مستند نہیں۔ایف آئی اے ملوث افراد کا تعین کرکے 2 ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائے۔

More Stories
پاکستان میں کرکٹ کی صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، مکی آرتھر