الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کیلئے تلوار کا انتخابی نشان اور جے یو آئی ف کو کتاب مل گئی۔الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کےلئے تئیس سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کرتے ہوئے آئی پی پی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک دیا۔

ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے ال پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے۔استحکام پاکستان پارٹی چڑیا کا نشان دے دیا، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رجسٹریشن کےلئے متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی۔الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کو کپ، رابطہ جمیعت اسلام کو انگوٹھی، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی،ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند،  پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول،پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ،جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ ،تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون،پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس اور اللہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

More Stories
ذاتی مفاد کیلئے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں، شہباز شریف