لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دے دیا، جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029 میں ریٹائرڈ ہونا تھا، جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ صدر پاکستان عارف علوی کو ارسال کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان سینیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پرتھے، جسٹس شاہد جمیل خان 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور ان کی ریٹائرمنٹ 2029 کو ہونا تھی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ کی کاپی صدر پاکستان کو بھیجوا دی ہے، تاہم صدر پاکستان کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ کی منظوری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جسٹس شاہد جمیل نے 22 مارچ 2014 کو ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا، ایک سال بعد وہ ریگولر بنیادوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جسٹس شاہد جمیل نے کیسز کی سماعت نہیں کی، تاہم اطلاعات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

More Stories
پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کے قیام کا اعلان