راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کی پی ٹی آئی کی رکنیت ختم

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے راجہ ریاض، نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کی رکنیت ختم کر کے پارٹی سے نکال دیا ہے جبکہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت علی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ان 13 پارٹی ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر کے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق برطرفی کے نوٹس میں ان تمام رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے مطابق سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق شوکت علی سے دو دن کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔

More Stories
الیکشن لڑنے کیلئے جو اہلیت بیان کی گئی ہے، اگر اس زمانے میں قائد اعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہو جاتے، چیف جسٹس