پیپلزپارٹی چاہتی ہے حلقہ بندیوں یاکسی بھی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار نہ ہوں، مراد علی شاہ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے حلقہ بندیوں یاکسی بھی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ مردم شماری پروفاق سےبہت زیادہ تنازع ہے۔ وفاق کو اپنے خدشات لکھ کر بتائے ہیں۔

کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پرخدشات دور نہ ہوئےتو مشترکہ مفادات کونسل میں ووٹ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گا۔مردم شماری کا معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نہیں آیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری متعلق سندھ کے خدشات پہلے دن سے موجود ہیں ۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے حلقہ بندیوں یاکسی بھی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پروفاق سےبہت زیادہ تنازع ہے۔ وفاق کو اپنے خدشات لکھ کر بتائے ہیں۔

More Stories
الیکشن 2024: پولیس ٹیئر ون، سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج بالترتیب ٹیئر ٹو اور ٹیئر تھری کی ذمہ دار ہوگی