نگران وزیراعظم کا تقرر : مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پانچ ناموں پراتفاق

اسلام آباد : نگران وزیراعظم کا تقرر اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 15 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور اور نگران وزیراعظم کی تقرری ابتدائی طور پر پانچ ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مشاورتی عمل میں پانچوں نام دیگر اتحادیوں کے ساتھ شئیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بعد لیڈر شپ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے سیاسی شخصیت کو ذمہ ساری سونپے جانے پر غور کیا گیا ہے۔مشاورت کا اگلا دور دسویں محرم کے بعد ہوگا۔ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کریں گے۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف اور ایاز صادق نے شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ موجود تھے۔

 

More Stories
ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے