ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

شہریوں نے سنت ابراہیمی ادا کی، اسلام آباد میں 1675.552 ٹن الائشیں ٹھکانے لگائی جا چکیں

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف رہے۔اسلام آباد میں عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ابتک 1676.552 ٹن الائشیں ٹھکانے لگا چکی ہے۔

اسلام آباد میں الائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے سی ڈی اے سرگرم ہے۔خاکروب اور سپروائزری سٹاف سمیت اڑھائی ہزار کا عملہ صاف ستھرا کے فرائض انجام دے رہا ، گاربیج کمپیکٹر، اسکپ لفٹر،ڈمپراورڈوزر سنمیت 150سے زائد گاڑیاں کی کام میں مصروف ہیں ، پہلے روزشہرمیں ایک لاکھ کے قریب قربانی کی گئی

حکام کے مطابق الائشوں کوٹھکانے لگانے کیلئے مخصوص مقامات کا انتخاب کیا گیا۔مختلف مقامات پر97 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کررہے ہین کہ جانوروں کی آلائشیں اور اوجھڑیاں کو تلف کرنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں

مختلف شہروں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہوا، جڑواں شہروں سے نمازیوں کی بڑی تعداد نے فیصل مسجد میں نمازِ عید ادا کی۔

لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہوا جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں میں بھی چھوٹے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔کوئٹہ میں مرکزی جامع مسجد پی اے ایف ایئربیس سمنگلی میں نماز عید کا اجتماع ہوا جبکہ راولپنڈی میں کم و پیش 500 سے زائد مقامات پر عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی گئی۔پشاور کی بات کی جائے تو نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا۔عید کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کا عمل جاری ہے۔

More Stories
9 مئی کے واقعات ، پاک فوج اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے، شہباز شریف