جنوبی وزیرستان اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز  نے کامیاب آپریشن کرکے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27جولائی کو خیبرکے علاقہ باغ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی۔اس جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لوکیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردہلاک ہوا جس کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 28جولائی کو ہونے والی دوسری کارروائی میں گومل زام شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور فورسز میں مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران فائرنگ میں 2دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

More Stories
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کردیا