بابوسر ٹاپ کے نزدیک سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ: تین بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

مانسہرہ کے تھانہ کاغان کی حدود میں بابو سر ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

تھانہ کاغان پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کا تعلق پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

تھانہ کاغان پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ کمزور گاڑی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ گاڑی بابو سر ٹاپ کی چڑھائی چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ کھڑی ہوگئی جس پر گاڑی میں سوار ایک شخص نے اتر کر گاڑی کے ٹائر کے نیچے پتھر رکھنے کی مگر اسی دوران گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔

زخمیوں میں گاڑی کے ڈرائیو سمیت 8 افراد شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں بنیادی مرکز صحت کاغان اور ریجنل ہیلتھ سینٹر چلاس پہنچایا گیا ہے۔

ریسیکو 1122 چلاس کے مطابق گاڑی گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تھا۔

حادثہ تقربباً سن دو بجے پیش آیا تھا جبکہ امدادی سرگرمیاں چار گھنٹے تک جاری رہی تھیں جن میں مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔

More Stories
لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست واپس،ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں،لطیف کھوسہ