وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم متحدہ اماراتی صدر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارت پہنچنے پر پاکستان کے یو اے ای میں سفیر، اعلی اماراتی حکام اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دورہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

More Stories
مزدوروں کیلئے خوشخبری: پاکستان میں پہلی لیبر اکیڈمی کا آغاز کر دیا گیا