کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت پر پابندی عائد

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ انکو اپنی میچ فیس کا 75 فیصد جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آؤٹ ہو جانے پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے وکٹوں پر بلا دے مارا، ایمپائرز کے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انکو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسکے بعد بھی ہرمن پریت کور نے پوسٹ میچ انٹرویو میں بھی امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کی جس کی پاداش میں ان پر2 میچزکی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو میچ کے دوران آؤٹ ہونے پرغصے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا، ایمپائرز پر طنز کرنا اور تنقید کا نشانہ بنانا ان پر لگنے والی پابندی کا باعث بنا۔

یاد رہے شائقین کرکٹ کی جانب سے انکی اس حرکت کو غلط قرار دیا گیا اور سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

More Stories
پانامہ کیس : سپریم کورٹ کے سوالات پر جماعت اسلامی نے مہلت مانگ لی