چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو عہدے سے کیوں ہٹا دیا گیا؟

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا کیونکہ چن گانگ ایک مہینے سے زائد عرصے تک غیر حاضر رہے تھے جبکہ 7 ماہ پہلے ہی وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔
چینی سابق وزیر خارجہ چن گانگ کو چینی صدرشی چنگ پنگ کا بہت قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا، اور انکو دوبارہ تعینات ہونے والے وزیر خارجہ وانگ یی کی جگہ عہدہ دیا گیا تھا۔ وانگ یی پہلے بھی 2018 سے 2022 تک چین کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔
چن گانگ نے 7 ماہ پہلے گزشتہ برس دسمبر میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا، اس کے بعد چن گانگ 25 جون کے بعد عوامی منظر نامے سے غائب ہو گئے تھے۔ جس پر عوام سمیت سفارتکاروں اور رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
چینی وزیرخارجہ کے عوامی سطح پرغائب ہو جانے پرچینی وزارت خارجہ نے چن گانگ کی خراب صحت ان کی غیرحاضری کی وجہ بتائی تھی۔
اس سے قبل چائنا کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خارجہ کی کرسی پر کم عمر 57 سالہ چن گانگ کی تعیناتی ہوئی، لیکن تعیناتی کے بعد آخری بار 25 جون کو منظرعام پر آنے والے وزیر خارجہ اچانک غائب ہوگئے تھے۔

More Stories
توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل، العزیزیہ اور ایون فیلڈ میں بھی گرفتار نہ کرنے کا حکم