صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراء ، 7 اگست کووزیراعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجرا کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سات اگست کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراکریں گے۔موجودہ حکومت میں صحافیوں کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔ تھپڑ نہیں مارے گئے، پسلیاں نہیں ٹوٹیں،گولیاں نہیں لگیں۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں اورمیڈیا ورکرز کےلئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجرا کیا۔ صحافی آن لائن ہیلتھ انشورنس فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔آن لائن رجسٹریشن فارم پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عامل صحافیوں کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈ مختص کئے۔نواز شریف نے 2013 میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا، سابق دور میں اس منصوبے کا نام بدلا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سات اگست کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراکریں گے۔موجودہ حکومت میں صحافیوں کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔ تھپڑ نہیں مارے گئے، پسلیاں نہیں ٹوٹیں،گولیاں نہیں لگیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں پیمرا ترامیم کے ساتھ کم از کم اجرت، ملازمت کے تحفظ کو منسلک کر دیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس جلد یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان، پی آئی او مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

More Stories
ایرانی حملے پر پاکستان کی جوابی کارروائی، سیاسی جماعتوں کے رہنما متحد ہوگئے