ورلڈ جونیئراسکواش چیمپیئن شپ کے فاتح حمزہ خان کون ہیں؟

میلبرن : ورلڈ جونیئراسکواش چیمپیئن شپ کے فاتح حمزہ خان جنہوں نے 37 برس بعد اعزاز پاکستان کے نام کیا، حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جانے والے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست دی۔

محمد حمزہ خان کون ہیں؟
خیبرپختونخوا کے علاقے نواں کلی سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ محمد حمزہ خان کئی سال سے اسی ارادے سے اسکواش کھیل رہے تھے کہ پاکستان کو دوبارہ عالمی چیمپیئن بنانا ہے۔ 2020 میں برٹش جونیئر سکواش چیمپیئن بننے پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھاکہ ان کا مستقبل کا ہدف ورلڈ چیمپیئن بننا ہے۔
دسمبر 2021 میں امریکا میں ٹریننگ کے دوران انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کا بے صبری سے منتظر ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں 36 سال بعد یہ ٹائٹل پاکستان کے نام کروں گا۔
حمزہ خان نے امریکی شہر فلاڈیلفیا میں 2021 کے دوران یو ایس جونیئر اوپن جیتا تھا۔ فروری 2023 کے دوران نور زمان اور حمزہ خان نے بھارتی شہر چنائی میں پاکستان کو انڈیا کے خلاف ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2023 میں فتح دلوائی تھی۔

حمزہ خان اپنے ماموں شاہد زمان خان کے ساتھ ٹریننگ کرتے رہے، زمان خان پاکستان کے بہترین سکواش کھلاڑیوں میں سے ایک اور سابق ورلڈ نمبر 14 رہ چکے ہیں۔
ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا فائنل
حمزہ خان نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد میچ میں بہترین واپسی کرتے ہوئے محمد زکریا کو 3 ایک سے شکست دی۔

واجح رہے اس سے قبل 1986 میں آخری بار جان شیر خان جونیئر سکواش چیمپیئن بنے تھے۔ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

More Stories
توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینا، تعصب اور بدنیتی ظاہر کرتا ہے، عمران خان