پاکستان میں یلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2023 کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد : 2023 یلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باضابطہ طور پر شروع کیا ہے جس میں فیس بک آفیشل پیج، وی چیٹ، چینلز، کلچرل کونسلر اور ڈائریکٹر چائنا کلچرل سینٹر پاکستان چانگ ہہ چھنگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ شامل ہیں۔ ایونٹ جولائی سے ستمبر 2023 تک چلے گا۔

پروموشنل سیزن کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے بیورو، صنعتی ترقی کے محکمے، وزارت ثقافت و سیاحت کے وسائل کی ترقی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ریاستی انتظامیہ کے بین الاقوامی تعاون کے شعبے، چینی اور غیر ملکی ثقافتی تبادلے کے مرکز سی سی سی ای  کی رہنمائی میں منظم کیا گیا ہے۔ شان شی، اندرونی منگولیا، شان ڈونگ، ہینان، سچوان، شانسی، کانسو، چھنگ ھائی اور ننگ شیا کے ثقافت اور سیاحت کے نو صوبائی اور علاقائی محکموں نے اس تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا۔

یلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2023 مختلف نمائشوں اور دستاویزی فلموں پر مشتمل ہے جیسا کہ دستاویزی سیریز "دی گریٹ یلو ریور ڈیلٹا”، ” یلو ریور کے سنگ گنگنائیں”، فوٹوگرافی نمائش "ییلو ریوردریافت کریں، خوبصورت چین دریافت کریں”، شان شی، ہی ننگ، اندرونی منگولیا، شانشی، ہینان، شیناننگ، کے سیاحتی اور ثقافتی وسائل۔ ننگ شیا اور بہت کچھ۔ ہوگا۔

اس کے علاوہ منتخب شدہ نو ساحتی روٹ کو مختلف پرکشش مقامات یلو ریور کے سیاحتی سیزن کے دوران شروع کیے جائیں گے، جس میں ان نو صوبوں کا احاطہ کیا جائے گا جن سے دریا بہتا ہے۔ پانچ منتخب دیہی سیاحتی روٹ جو کہ سیاحوں کو دریائے زرد کے کنارے واقع دیہاتوں تک لے جاتے ہیں بھی اس میں شامل ہیں ۔

قدیم چینی تہذیب کا گہوارہ ییلو ریور  کے علاقوں نے حالیہ برسوں میں مربوط صنعتی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور زرد دریا کی ثقافت کے فروغ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

تقریب کے مقاصد میں ییلو ریور کی مکمل تصویر فراہم کرنا، اس کی ثقافتی اہمیت کے بارے میں جاننا، اس کے ثقافتی ورثے کو زندہ کرنا، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا اور پاکستانی سامعین تک ییلو ریور کی تاریخ کو بہتر طریقے سے پہنچانا شامل ہے۔

More Stories
ایران ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، امریکی وزیر خارجہ