ملکی تاریخ میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد : ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ کراچی اوراسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی10 روپے فی کلو تک مزید مہنگی ہوگئی ۔ کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 160روپے تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت152روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، راولپنڈی، لاہور اورخضدار میں چینی کی قیمت150 روپے فی کلو تک ہے۔ پشاور میں 150 روپے فی کلو، سیالکوٹ 148، گوجرانوالہ میں چینی کی فی کلو قیمت 146 روپے تک ہے۔ فیصل آباد،سرگودھا اور حیدرآباد میں چینی کی قیمت 145روپے فی کلو تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت145روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ سکھر، بنوں اور بہاولپور میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک ہے۔

More Stories
فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کیخلاف مقدمات: لارجر بینچ تشکیل، قاضی فائز عیسی شامل