عمران خان نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گزشتہ 30 روز کے دوران درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

عمران خان عدالت سے درخواست کی ہے کہ عدالت کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے، نئے مقدمات میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے تک گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو درخواست میں فریق بنایا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایف آئی اے نے کل سائفر کے معاملے پر طلب کر رکھا ہے۔

More Stories
سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا