لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم واپس

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین نے کہا کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے اور عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا اور درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب بھر میں درج کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

More Stories
نگران وزیراعظم کیلئے حیفظ شیخ اور ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہوچکا ہے، رانا ثناءاللہ