طالبان کی ذمے داری اپنے ملک کودہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیں، امریکہ

امریکا نے کہا ہےکہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنے ملک کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیں۔

پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزرات خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ افغان طالبان یہ ہر صورت یقینی بنائیں کہ ان کا ملک دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو اوروہ اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہ بننے دیں۔

ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کو روکنا طالبان کی ذمہ داری ہے، افغانستان کو دہشتگرد حملوں کے لیے محفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے افغانستان سے کیے جانے والے دہشتگردوں حملوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

More Stories
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا