پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا۔ چوہدری ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈکواٹرز آمد کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا

ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ ذکاء اشرف پی سی بی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ملازمین کے ساتھ گھل مل گئے۔

ذکاء اشرف آج نئی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

نئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ورلڈکپ سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

More Stories
مودی اور امریکہ کے بیانات سے تکلیف پہنچی، آج پاکستان تنہا ہے، عمران خان