نیو یارک : ایڈورڈ کبان پچھلے مہینے کیچینٹ سیویل کے اچانک مستعفی ہونے پر قائم مقام پولیس کمشنر بنے تھے،انہوں نے 1991 میں اپنا پولیس کیریئر گشت پر مامور پولیس افسر کی حیثیت سے شروع کیا، ان کے والد نیویارک میں جاسوس افسر تھے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کی 178 سالہ تاریخ میں پہلا ہسپانوی پولیس کمشنر مقرر کر دیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ امریکا کا سب سے بڑا محکمہ پولیس ہے جس کے پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان ہوں گے۔میئر ایرک ایڈمز نے ایک نیوز کانفرنس میں کبان کا تعارف کروایا اور کہا کہ کورونا وبا کے بعد جرائم کو کم کرنے میں کبان نے محکمہ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کبان نیویارک کے بہترین پولیس افسر ہیں، وہ ایسے رہنما ہیں جو تحفظ اور انصاف دونوں کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق پچھلے تین ماہ میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
ایڈورڈ کبان پچھلے مہینے کیچینٹ سیویل کے اچانک مستعفی ہونے پر قائم مقام پولیس کمشنر بنے تھے۔انہوں نے 1991 میں اپنا پولیس کیریئر گشت پر مامور پولیس افسر کی حیثیت سے شروع کیا، ان کے والد نیویارک میں جاسوس افسر تھے، ان کے تینوں بھائیوں نے شہر کا محکمہ پولیس جوائن کیا تھا۔
1994 میں کبان کو سارجنٹ کے عہدے پر ترقی ملی جبکہ 1999 میں انہیں لیفٹیننٹ بنا دیا گیا۔