دہشتگردی مشترکہ خطرہ:آرمی چیف کا 2 روزہ دورہ ایران اختتام پذیر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اسلامی جمہوریہ ایران کا دو روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سمیت ایران کی عسکری قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف کے فوجی کمانڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے اور دونوں ممالک کے لیے بالخصوص مشترکہ خطرہ ہے۔انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائیوں کے ذریعے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے راستے تلاش کرنے کا عزم کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایچ ای ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ایچ ای حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔آرمی چیف کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملٹری ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

More Stories
وزیراعظم شہبازشریف کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش