مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے،نگران حکومت آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف

سیالکوٹ : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔

سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قوم کی بیٹیوں کو کہتا ہوں لیپ ٹاپ آپ کو دینا کوئی احسان نہیں، لیپ ٹاپ صرف میرٹ کی بنیاد پر دیے گیے ہیں، اس سال بھی ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیےجائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کیلئے اس سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے ہیں، قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک خواتین اس کا حصہ نہ بنیں، تمام بچیوں کو جو تعلیم حاصل کرتی ہیں عملی میدان میں آنا ہوگا۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت اگلے ماہ اپنی مدت مکمل کرےگی لیکن ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔ہمیں دوبارہ موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میں ہربچی کولیپ ٹاپ دیں گے۔

More Stories
الیکشن کمیشن کولیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت