نواز شریف کنگ میکر بنیں، شہباز شریف اور مریم کو موقع دیں، خورشید شاہ کا مشورہ

اسلام آباد : (ابرار ولی) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے “دی ویریفائیڈ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنا کسی کے بس کی بات نہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں تو اسکا نقصان ہوگا، پاکستان کی ترقی کا راز صرف الیکشن میں ہے۔

خورشید شاہ نے کہا تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگ سکتی، ہاں البتہ نااہلی ہو سکتی ہے، وزیراعظم کے لیے میری پارٹی کا امیدوار میرا چیئرمین ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا میرا مشورہ ہے نواز شریف کنگ میکر بنیں، میاں صاحب نے برے وقت میں میرے مشورے مانے اور کامیاب ہوئے۔ خورشید شاہ نے مشورہ دیا کہ میاں صاحب مرکز میں شہباز شریف اور پنجاب میں مریم کو لے آئیں، یہ میرا مشورہ ہے میری پارٹی کا نہیں۔

More Stories
عمران خان نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا