دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرگئی،5 مسافرجاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔افسوسناک واقعہ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پولیس کے مطابق سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے دیامربس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئےگلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی بھی ہدایت کی ہے۔

More Stories
الیکشن کمیشن کولیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت