پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گی، ذکاء اشرف

ڈربن : پاکستان کرکٹ کی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکاء اشرف کی ڈربن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو  طارق ساگا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کرکٹ کے امور سمیت سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں سعودی کرکٹ کی مہارت میں بہتری لانے اور سعودی کرکٹرز کی تربیت کے  تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، اس موقع پر ذکاء اشرف نے سعودی کرکٹ کے چیف کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔

پی سی بی سربراہ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات ہیں۔سعودی عرب کرکٹ کی بہتری کے لئے ہر تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔

More Stories
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا