ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

اسلام آباد : اتحادی حکومت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کی قیمت ایک سو پچاس روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبورہیں۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت150 روپے تک ہوگئی ہے ،لاہور اور خضدار میں چینی کی فی کلوقیمت 145روپے،کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت142 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی فی کلوقیمت140 روپے فی کلو تک ہے۔  پشاور,فیصل آباد، ملتان اور بنوں میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 140روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت138 روپے فی کلو اورسرگودھا، سکھر، لاڑکانہ اور بہاولپور میں چینی کی فی کلوقیمت 135 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 28.96 فیصد ریکارڈکی گئی، حالیہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 89 پیسے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 116 روپے 28 پیسے گڑ 6روپے 99 پیسے مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں ادارہ شمیارت کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے29 پیسے فی درجن، دال ماش 1 روپے 26 پیسےفی کلواور نمک کے 800 گرام پیکٹ کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چاول، ماچس، تازہ دودھ، دال ماش،گوشت کی قیمتیں بھی بڑھیں، ایک ہفتے میں  11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیلے 21 روپے فی درجن،ٹماٹر 4 روپے 99 پیسے، پیاز 3 روپے 43 پیسے فی کلو سستے ہوئے، اس کے علاوہ ایل پی جی سلنڈر، دال مونگ، دال چنا، دال مسور اور چکن بھی سستا ہوا حالیہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

More Stories
شعیب ملک کی دوسری بیوی کون ہیں؟