صوابی کے مقدمہ میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔اسد قیصر کی عدم موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جس پر ان کے معاون وکیل نے کہا کہ اسد قیصر تھوڑی دیر میں آ رہے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی کیس کال ہوا اب دوبارہ کال ہوا ہے۔ عدالتیں ملزموں کا انتظار نہیں کرتیں۔ ساڑھے نو بجے کا وقت تھا ملزم کو ساڑھے سات یہاں ہونا چاہیے تھا، عدالت ہائیکورٹ کا کوئی احترام ہے؟

بعد ازاں عدالت نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

More Stories
سویلینز کے ٹرائل : سپریم کورٹ فل کورٹ کی تشکیل پر فیصلہ کل سنائے گی