فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے 18 جولائی کو مقرر کر دی ہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ 18 جولائی کو سماعت کرے گا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہوں گے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

دوسری جانب چیف جسٹس بندیال نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستیں پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے، سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں کو عید الاضحی کے بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے

More Stories
آپریشن مرگ بر سرمچار : پاکستان کی ایران میں ’دہشتگردوں‘ کے ٹھکانوں پر کارروائی، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ