بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز میں 12 سکیورٹی اہلکار شہید، سات دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے دو الگ آپریشنز میں مجموعی طور پر 12 اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ سات دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب میں کینٹ کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوچکا ہے جس میں پانچ دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو روکا۔دہشت گردوں نے علی الصبح ژوب چھاؤنی میں شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کی تنصیبات میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید جبکہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

More Stories
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا