گلگت بلتستان: وزارت اعلی کے لئے ن لیگ اور فارورڈ بلاک کے حمایت یافتہ امیدوار گلبر خان اشتہاری نکلے

گلگت: گلگت بلتستان کی وزارت اعلی کے لیے مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے حامی امیدوار گلبر خان مردان کی عدالت سے اشتہاری نکلے۔

دی ویریفائیڈ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق حاجی گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب ہیں۔ مردان کی عدالت نے گلبر خان کی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، گلبر خان کے خلاف جعلی چیک کا ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کیا گیا، انکا 22 لاکھ روپے بینک چیک جعلی قرار دیا گیا تھا۔

مردان کے شہری سینیٹر فیصل سلیم نے گلبر خان پر جعلی چیک کی ایف آئی آر درج کررکھی ہے،حاجی گلبر خان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور ن لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں۔

More Stories
190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نیب میں پیش ہو گئے