وقت کی کمی، بورڈ کا عزم ، ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کا فیصلہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی نے وقت کی کمی کے باعث سابق قیادت کے بھارت کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‘ایشیئن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نجم سیٹھی صاحب نے بھارت کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو پاکستان کا موقف بنا کر پیش کیا تھا۔

سینئر صحافی نے کہا کہ ‘پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ نے وقت کی کمی، بورڈ کی کمٹننٹ اور سابقہ قیادت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس ہائبرڈ ماڈل کو فالو کرنے فیصلہ کیا ہے’۔

سابق پی سی بی چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشیئن کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ 2023 کے لیے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا تھا جسے منظور کرلیا گیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا میزبان رہے گا اور وہ پاکستان میں میچز منعقد کرے گا جس کے بعد سری لنکا اس ایونٹ کا نیوٹرل وینیو ہوگا۔ اس کی وجہ انڈین کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے۔

ایشیا کپ 31 اگست سے 17ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ 15 سال پہلے پاکستان نے 50 اوورز فارمیٹ پر مشتمل ایشیا کپ کا کامیابی سے انعقاد کیا تھا۔

More Stories
چینی نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے