کسی کو پاکستان کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی کسی کو اجازت نہ دینے کے پابند ہیں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ وزیرستان کے مہاجرین جو تنازعات کی وجہ سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں انہیں منتقل کیا جائے گا۔ ان افراد کی منتقلی پاکستان کو افغانستان سے خطرات کے تحفظ کی یقین دہانی کے طور پر کی جائے گی۔

More Stories
ہم کابل جا کر چائے پی رہے تھے، ہم نے سوچا ہی نہیں اس فیصلے کا پاکستان کو کیا بوجھ اٹھانا پڑے گا، بلاول