گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ:پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ

غیر مستحکم سیاسی ماحول اوربھاری بیرونی مالی ضروریات کے باعث خطرات برقرارہیں، رپورٹ

اسلام آباد : گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ کردی ۔فیچ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال دوہزار تئیس چوبیس میں پاکستان کی مالی ضروریات پچیس ارب ڈالر ہیں۔آئی ایم ایف کے بعد دیگر ذرائع سے بھی پاکستان کو فنڈنگ ملنے کا امکان ہے ۔ غیرمستحکم سیاسی ماحول اوربھاری بیرونی مالی ضروریات کے باعث خطرات برقرارہیں۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کے مالی وسائل میں بہتری کا امکان ہے، فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے فوری بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر جاری ہوں گے، پاکستان کو باقی 1.8 ارب ڈالر نومبر 2023ء اور فروری 2024ء میں جاری ہوں گے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کا وعدہ کیا ہے، عالمی اداروں سے مزید 3 سے 5 ارب اورو جنیوا ڈونرز کانفرس کے وعدوں کے مطابق 10 ارب ڈالر میں سے بھی رقم ملنے کی امید ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا کہ کہ پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں تیزی سے کمی آئی ہے، سال 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 ارب ڈالر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

More Stories
انسداد دہشتگردی کے مقدمات : عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب