تاحیات نااہل افراد کا راستہ روکیں گے، پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق آر او نے درست فیصلے نہیں کیے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جو شخص تاحیات نااہل ہیں ان کا راستہ روکیں گے، امید ہے آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ الیکشن اہم عمل ہے، ایک پارٹی کو باہر کرنے سے پارلیمان کمزور اور ملکی معیشت ڈوب جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے اس وقت آپ ہی کا کردار ہے، متعلقہ آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے، پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کےکاغذات مسترد ہوئے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آٹھ فروری کو الیکشن ہوں گے، جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے۔

More Stories
9 مئی کے واقعات میں سنگینی کا پہلو موجود ہے، ٹرائل منصفانہ ہونا چاہیے، سپریم کورٹ