پارلیمنٹرینز اسکیموں کیلئے صرف3 ماہ میں 61 ارب26 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پارلیمنٹرینز اسکیموں کیلئے صرف 3 ماہ میں 61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔موجودہ مالی سال کے 42 دن کی پارلیمنٹ کے لیے 6 ماہ کا بجٹ جاری ہوگا۔

ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز کے معاملے پر عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹرینز اسکیموں کیلئے بھاری فنڈز جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

پارلیمنٹرینزاسکیموں کیلئے صرف3 ماہ میں 61ارب26 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پورے سال کیلئے مختص90 ارب میں سے41ارب روپے3ماہ میں جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔گزشتہ سال رہ جانے والےمزید 20ارب روپے بھی انتخابات سے قبل جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے فنڈزجاری کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر پارلیمنٹرینز اسکیموں کیلئے61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کرنے کی اجازت ہوگی، رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے41 ارب روپے جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے20 ارب 26کروڑ روپے بھی رواں سہہ ماہی میں جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

More Stories
سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے تیسری قرارداد جمع