موٹروے پرکلرکہارکے قریب بس الٹ گئی،12 افراد جاں بحق

لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلرکہار کے قریب بس حادثہ ہوا ہے جس میں 12 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی کہ کلر کہار کے قریب سالٹ رینج کے علاقے میں بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی۔

جاں بحق مسافروں میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ حادثےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس نے امدادی کارروائی کرکے متاثرہ لوگوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔

More Stories
اسمبلی 12 اگست کو تحلیل تو 11 اکتوبر سے پہلے انتخابات، الیکشن کمیشن