عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور : کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پنجاب پولیس کی جانب سے ‏پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔

سماعت کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

More Stories
پشین، انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکا، 12 افراد جاں بحق