سست معاشی سرگرمیوں اور ہائی انٹرسٹ ریٹ، گاڑیوں کی پیداوار میں 43 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد : سست معیشت اور ہائی انٹرسٹ ریٹ، گاڑیوں کی پیداوار میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ مالی سال جولائی سے اپریل 1 لاکھ 37 ہزار گاڑیاں مینوفیکچر ہوئی، ہونڈا، سوزوکی نے ڈیمانڈ نہ ہونے اور پارٹس کی درآمد نہ ہونے کے باعث پلانٹ بند کیے گئے۔

چیئرمین سید مصطفی شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیدوار کا اجلاس ہوا ۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ مالی سال جولائی سے اپریل 1 لاکھ 37 ہزار گاڑیاں مینوفیکچر ہوئی، ڈالر کی شارٹیج کے باعث گاڑیوں کے پارٹس درآمد نہیں کیے جا سکے۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو آفسیر نے بریفنگ میں بتایا کہ ہائی انٹرسٹ ریٹ کے باعث کار فنانسنگ میں کمی ہوئی اور ڈیمانڈ گِر گئی،مالی سال 2022 کے دوران 3 لاکھ 17 ہزار گاڑیوں کی پیداور ریکارڈ ہوئی تھی۔ کار، جیپ، ایس یو ایز سمیت گزشتہ سال گاڑیوں  کی مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہونڈا، سوزوکی نے ڈیمانڈ نہ ہونے اور پارٹس کی درآمد نہ ہونے کے باعث پلانٹ بند کیے گئے۔

More Stories
آج جانے والے عوام کا سامنا نہیں کرسکیں گے، علی امین گنڈا پور