پشین، انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکا، 12 افراد جاں بحق

پشین میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر میں دھماکے سے 12 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خانوزئی میں پی بی 47 میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا جس میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس واقعے کا نوٹس لے کر چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

More Stories
ملک میں شدید دھند کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازیں متاثر