9 مئی: پنجاب حکومت کا ہائی پروفائل کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ

لاہور : نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پر وفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے ضمانتیں منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پر وفائل کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ افراد کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کی جائیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 171 افراد کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیسز کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، مفرور شرپسندوں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔

More Stories
عام انتخابات 2024 میں انتخابی نشان کیسے الاٹ ہوئے؟