پارٹی رجسٹریشن کا پراسس مکمل، آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر جماعت رجسٹر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے ، استحکام پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ ہماری پارٹی کا منشور پاکستانی سیاست کی صحت کی بحالی کا نسخہ اورجوان طبقے کا نمائندہ منشور ہوگا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب سے اہم چیلنج ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام ہے۔ڈیڑھ سو سے زائد جماعتیں اس وقت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ایس او پیز کو فالو کیا ہے استحکام پاکستان پارٹی نے عوام کے خوابوں کی تعبیر بھی ساتھ لگائی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے لئے ترقی کا نیا روڈ میپ تیار کررہی ہے

فردوس عاسش اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر جماعت رجسٹر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے، آئی پی پی آئندہ ہفتے اپنا منشور جاری کریگی ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہےملک میں آج بھی صحت کا نظام بہتر نہیں ہے۔ ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لیے ایک روڈ میپ لے کر آرہے ہیں۔دنیا کی جنگیں اب سرحدوں کی بجائے معاشی جنگیں ہیں۔ آئی پی پی خواتین کو ہنرمند بنا کر مرکزی دھارے میں لائیں گی۔

استحکام پاکستان کی سکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمارا منشور میں نوجوان طبقے کے لیئے اقدامات شامل ہیں۔ ہم نوجوانوں کو ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض سے بھی انہیں روشناس کروائیں گے۔پوری سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا اٹھائیں تو دلفریب نعرے نظر آئیں گے ۔جب تک پالیسی کے ساتھ اس کے لاگو کرنے کے طریقے نہیں ہوتے۔اسکا اثر اور اسکا فائدہ نچلی سطح تک نہیں پہنچ سکتا۔نوجوان نسل ہماری بارود سے بھرے میزائل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ کسی خود پرست کی انا اور تکبر کی وجہ سے شاید قدرت بھی ہم سے کچھ عرصہ کے لئے ناراض ہو گئی تھی،عاقبت نا اندیش سیاسی شرمین نے اپنی حکومت کے خاتمے کے وقت آئی ایم ایف کے پروگرام کو برباد کیا۔ پاک فوج نے زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے انتہائی بے مثال منصوبے کا آغاز کیا ہے

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی حادثاتی طور پر نہیں بنی بلکہ ملک کے موجود سیاسی و اقتصادی بحران کے ردعمل کے طور پر وجود میں آئی ہے۔ ہم محض دعوے نہیں بلکہاپنے دعوؤں کو عملی طور پر سچ کر کے دیکھائیں گے۔

More Stories
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی