آئی ایم ایف کا وفد آج پی ٹی آئی سمیت ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا

عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آج ملک کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔

نمائندہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا جس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی۔

آئی ایم ایف کے نمائندہ کا کہنا ہےکہ ان ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

دوسری جانب سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدے کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگنٹن میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لیے درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام شرکت کریں گے اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئلی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے حماد اظہر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم کا معاہدہ کیا توڑا خلاف ورزی کی معاہدہ معطل کیا اور آئی ایم ایف سے ملاقات کا جشن صرف آپ جیسے سازشی جھوٹے اور بے شرم جشن منا سکتے ہیں،آئی ایم کی ٹیم سب سیاسی جماعتوں کو مل رہی ہے اور کل پی پی پی کو مل چکی ہے ، آئی ایم ایف ٹیم پاکستان تحریکِ انصاف کو خاص طور پر اِس لئے مل رہی کہ اب دوبار معیشت کے ساتھ کوئی کھیل نہ کھیلنا کوئی سازش نہ کرنا کوئی خط نہ لکھنا،اِس لئے مل رہی ہے کہ کوئی سازش کر کے اب ملک کو ڈیفالٹ کی طرف نہ دھکیلنا

بلال کیانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ا س کی نالائق ٹیم آج آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوئی نئی سازش نہ کرے،آئی ایم ایف وفد صرف آپ سے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام جماعتوں کو مل رہا ہے  ،عمران خان کو آج آئی ایم ایف وفد کو بتانا چاہیے کہ خود معاہدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کیوں کی تھی اور جان بوجھ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف کیوں دھکیلا تھا۔

 

More Stories
وقت کی کمی، بورڈ کا عزم ، ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کا فیصلہ