نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ان پر سرمایہ کاری سے بڑھ کرکچھ نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ان پر سرمایہ کاری سے بڑھ کرکچھ نہیں، خواہش ہے پورے پاکستان میں ہر طالبعلم کولیپ ٹاپس دوں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں۔

اسلام آباد میں یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم نے فیتہ کاٹ کر پورے پاکستان کے طلبا وطالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے پروگرام کا افتتاح کیا، وزیراعظم نے تقریب میں شریک مختلف یونیورسٹیوں کے نمایاں تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات میں خود لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ طلباء میں مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے، میرابس چلےتوایک لاکھ نہیں،قوم کےبچوں کو ایک کروڑ لیپ ٹاپ دوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دیہات میں زرعی قرضوں کیلئے 5 ارب روپےرکھےہیں، نوجوانوں کی محنت سے ہمسایہ ملک کوپیچھےچھوڑیں گے، نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب میں خادم پنجاب تھا تو نوجوانوں میں لاکھوں لیپ ٹاپس تقسیم کئے ، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ سے بے شمار طلباءکو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ان میں سے بہت سے طلباو طالبات آج ڈاکٹرز ، انجینئرزاور کامیاب پروفیشنلزبن چکے ہیں اور پاکستان کی خدمت کررہےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے۔

More Stories
سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا