عالمی بینک کی خیبر پختونخواہ کے فلاحی منصوبے کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری

عالمی بینک نے خیبر پختونخواہ کے فلاحی منصوبے کے لیے چار کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  منظور کردہ رقم شہریوں کے لیے لازمی خدمات پر خرچ کی جائے گی فاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں یہ رقم صحت اور انتظامی امور کے لیے استعمال ہوگی

عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ ماں بچہ صحت کے لیے  وقف کیا گیا ہے،ان اضلاع میں قائم ویلفیئر سینٹرز کے تین لاکھ بچوں پر یہ رقم خرچ ہوگی،صحت سے متعلق ان مراکز میں پانچ بار بچوں کو لانے پر 12 ہزار روپے متعلقہ خاندان کو ملیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی تقسیم سے ان غریب خاندانوں کی مالی صورتحال بھی بہتر ہونے کا امکان ہے۔

More Stories
یو ایس ایڈ حکومت پاکستان کو سال 2024 میں 44.56 کروڑ ڈالر کی گرانٹ مہیا کرے گا